the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جکا ر تہ 29 دسمبر ( ایجنسیز) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائشیا کی نجی کمپنی ایئر ایشیا کی پرواز کیو زیڈ 8501 نے انڈونیشیا کے شہر سورابیا سے سنگاپور جانے کے لئے اڑان بھری لیکن ٹیک آف کے 42 منٹ بعد پرواز کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے اچانک منقطع ہو گیا۔ انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ پرواز کا رابطہ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجےکلیمان تان اور جاوا جزیرے کے درمیان کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوا، طیارے میں عملے کے 6 افراد سمیت 162 مسافر سوار ہیں۔ طیارے میں موجود 149 افراد کا تعلق انڈونیشیا، 3 کا کوریا، ایک کا برطانیہ اور ایک کا تعلق سنگاپور سے ہے۔ واقعے کے



فوری بعد انڈونیشیا کے حکام نے ملائشیا کے تعون سے جزیرہ جاوا کے اطراف تلاش کا کام شروع کردیا تاہم شام کے وقت خراب موسم کی وجہ سے سرچ آپریشن کو آئندہ روز کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی ملائشیا کا طیارہ لاپتہ ہوا تھا جس کا تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے جب کہ ملائشیا کے ہی ایک اور طیارے کو یوکرین میں تباہ کر دیا گیا تھا جس میں 150 سے زائد مسافر موجود تھے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ طیارے کو یوکرین کے باغیوں نے تباہ کیا یا پھر امریکا کے اتحادیوں نے اسے میزائل مار کر گرایا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.